ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کسی آدمی نے ، روزہ دار کے لیے اپنی اہلیہ سے گلے ملنے کے بارے میں نبی ﷺ سے مسئلہ دریافت کیا تو آپ نے اسے رخصت عنایت فرما دی ، پھر ایک اور آدمی آیا اور اس نے آپ سے مسئلہ دریافت کیا تو آپ نے اسے روک دیا ، جس شخص کو رخصت عنایت فرمائی تھی وہ بوڑھا آدمی تھا اور جسے روک دیا تھا وہ ایک نوجوان شخص تھا ۔ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد ۔