ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص کو روزہ کی حالت میں قے آ جائے تو اس پر کوئی قضا نہیں اور جو شخص عمداً قے کرے تو وہ (روزہ کی) قضا کرے ۔‘‘ ترمذی ، ابوداؤد ، ابن ماجہ ، دارمی اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ، ہم عیسیٰ بن یونس سے مروی حدیث کے حوالے سے ہی اسے جانتے ہیں ، جبکہ محمد یعنی امام بخاری نے فرمایا : میں اسے محفوظ نہیں سمجھتا ۔ ضعیف ۔