معدان بن طلحہ سے روایت ہے کہ ابودرداء ؓ نے اسے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ نے قے کی تو آپ نے روزہ افطار کر لیا ، راوی بیان کرتے ہیں ، میں دمشق کی مسجد میں ثوبان سے ملا تو میں نے کہا کہ ابودرداء ؓ نے مجھے حدیث بیان کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قے کی تو آپ نے روزہ افطار کر لیا ، انہوں نے کہا : انہوں (یعنی ابودرداء ؓ ) نے ٹھیک کہا ہے ، اور میں نے آپ کے لیے آپ کے وضو کا پانی انڈیلا تھا ۔ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد و الترمذی و الدارمی ۔