ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص کسی رخصت (سفر وغیرہ) اور مرض کے بغیر رمضان کا ایک روزہ چھوڑ دے تو پھر اگر وہ پوری زندگی روزے رکھتا رہے تو وہ اس ایک دن کے روزے کے اجر و ثواب کو نہیں پا سکتا ۔‘‘ احمد ، ترمذی ، ابوداؤد ، ابن ماجہ ، دارمی اور امام بخاری نے ترجمۃ الباب میں روایت کیا ہے اور امام ترمذی نے فرمایا : میں نے محمد یعنی امام بخاری ؒ کو فرماتے ہوئے سنا : میں ابالمطوس روای کو اس حدیث کے علاوہ نہیں جانتا کہ اس نے کوئی اور حدیث بھی روایت کی ہو ۔ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۲ / ۳۸۶ ح ۹۰۰۲) و الترمذی (۷۲۳) و ابوداؤد (۲۳۹۶ ۔ ۲۳۹۷) و ابن ماجہ (۱۶۷۲) و الدارمی (۲ / ۱۰ ح ۱۷۲۱) و البخاری (الصوم باب اذا جامع فی رمضان ۲۹ قبل ح ۱۹۳۵ ، تعلیقاً) * ابو المطوس لین الحدیث و ابوہ مجھول ۔