ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ دو قسم کے لوگوں پر رشک کرنا جائز ہے ، ایک وہ آدمی جسے اللہ نے مال عطا کیا ، اور پھر اس کو راہ حق میں اسے خرچ کرنے کی توفیق عطا فرمائی ، اور ایک وہ آدمی جسے اللہ نے حکمت عطا کی اور وہ اس کے مطابق فیصلہ کرتا ہے اور اسے (دوسروں کو) سکھاتا ہے ۔‘‘ متفق علیہ ، رواہ البخاری (۷۳) و مسلم ۔