عبداللہ بن بسر اپنی بہن صماء سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ہفتہ کے دن روزہ نہ رکھو الا ّ یہ کہ اس روز اور کوئی ایسا روزہ آ جائے جو تم پر فرض کیا گیا ہے ، اگر تم میں سے کوئی انگور کا چھلکا یا کسی درخت کی لکڑی کے ماسوا کچھ نہ پائے تو اسے ہی چبا لے ۔‘‘ (تاکہ صرف ہفتہ کا روزہ ثابت نہ ہو) ۔ اسنادہ حسن ، رواہ احمد و ابوداؤد و الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی ۔
اسنادہ حسن ، رواہ احمد (۶ / ۳۶۸ ح ۲۷۶۵۱) و ابوداؤد (۲۴۲۱) و الترمذی (۷۴۴ وقال : حسن) و ابن ماجہ (۱۷۲۶) و الدارمی (۲ / ۱۹ ح ۱۷۵۶) [و صححہ ابن خزیمہ : ۲۱۶۳] ۔