ام سلمہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ زیادہ تر ہفتہ اور اتوار کے دن روزہ رکھا کرتے تھے ، اور آپ ﷺ فرمایا کرتے تھے :’’ یہ دونوں مشرکین کے ایام عید ہیں ، لہذا میں ان کی مخالفت کرنا پسند کرتا ہوں ۔‘‘ اسنادہ حسن لذاۃ ، رواہ احمد ۔
اسنادہ حسن لذاتہ ، رواہ احمد (۶ / ۳۲۴ ح ۲۷۲۸۶) [و صححہ ابن خزیمۃ (۳ / ۳۱۸ ح ۲۱۶۷) و ابن حبان (الموارد : ۹۴۱ ۔ ۹۴۲) و الحاکم (۱ / ۴۳۶) و وافقہ الذھبی] * عبداللہ بن محمد بن عمر بن علی ثقہ و ثقہ الذھبی فی الکاشف و ابن خزیمۃ و غیرھما ۔