ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص اللہ کی رضا کی خاطر ایک روزہ رکھتا ہے تو اللہ اسے جہنم سے اس قدر دور فرما دیتا ہے جیسے ایک اڑنے والا کوا بچپن کی عمر سے اڑنا شروع کرے اور بوڑھا ہونے تک اڑتا رہے حتیٰ کہ وہ فوت ہو جائے ۔‘‘ (وہ ساری زندگی میں جتنا فاصلہ طے کرتا ہے اللہ اس شخص کو اتنی مسافت جہنم سے دور کر دیتا ہے) ۔ اسنادہ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۲ / ۵۲۶ ح ۱۰۸۲۰) * فیہ رجل ھو عمرو بن ربیعۃ مجھول الحال و لھیعۃ ابو عبداللہ مستور و ابن لھیعۃ عنعن و حدیث الترمذی (۱۶۲۲) یغنی عنہ ۔