ابومسعود انصاری ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک آدمی ، نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا : میری سواری ہلاک ہو گئی ہے ، آپ مجھے سواری عنایت فرما دیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ میرے پاس تو کوئی سواری نہیں ۔‘‘ ایک آدمی نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں اسے ایسے آدمی کے متعلق بتاتا ہوں جو اسے سواری دے دے گا ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ خیرو بھلائی کی طرف راہنمائی کرنے والے کو ، اس بھلائی کو سرانجام دینے والے کی مثل اجرو ثواب ملے گا ۔‘‘ رواہ مسلم ۔