ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص کو ناجائز قتل کیا جاتا ہے تو اس کے قتل کا کچھ حصہ آدم ؑ کے پہلے بیٹے پر ہوتا ہے ، کیونکہ اس نے قتل کا طریقہ ایجاد کیا تھا ۔‘‘ متفق علیہ ، رواہ البخاری (۳۳۳۵) و مسلم ۔ حدیث معاویۃ ، یأتی (۶۲۷۶) ۔
ہم حدیث معاویہ ؓ ((لا یزال من امتی )) باب ثواب ھذا الامۃ میں ذکر کریں گے ، ان شاء اللہ تعالیٰ ۔