Blog
Books
Search Hadith

کتاب و سنت کے ساتھ تمسک اختیار کرنے کا بیان

وَعَن أبي أُمَامَة الْبَاهِلِيّ قَالَ: ذُكِرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلَانِ أَحَدُهُمَا عَابِدٌ وَالْآخَرُ عَالِمٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَضْلُ الْعَالِمِ عَلَى الْعَابِدِ كَفَضْلِي عَلَى أَدْنَاكُمْ» ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ وَأَهْلَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ حَتَّى النَّمْلَةَ فِي جُحْرِهَا وَحَتَّى الْحُوتَ لَيُصَلُّونَ عَلَى معلم النَّاس الْخَيْر» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَقَالَ حسن غَرِيب

ابوامامہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ سے دو آدمیوں کا ذکر کیا گیا ، ان میں سے ایک عابد اور دوسرا عالم ہے ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ عالم کی عابد پر اس طرح فضیلت ہے جس طرح میری فضیلت تمہارے ادنی آدمی پر ہے ۔‘‘ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک اللہ ، اس کے فرشتے ، زمین و آسمان کی مخلوق حتیٰ کہ چیونٹی اپنے بل میں اور مچھلیاں ، لوگوں کو خیر و بھلائی کی تعلیم دینے والے کے لیے دعائے خیر کرتی ہیں ۔‘‘ حسن ، رواہ الترمذی (۲۶۸۵) ۔
Haidth Number: 213
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

(حسن)

Takhreej

حسن ، رواہ الترمذی (۲۶۸۵ وقال : غریب) ولہ شواھد وھوبھا حسن ۔

Wazahat

Not Available