عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ حامل و عاملِ قرآن سے کہا جائے گا : پڑھتا جا اور چڑھتا جا ، اور ویسے ترتیل سے پڑھ جیسے تو دنیا میں ترتیل کے ساتھ پڑھا کرتا تھا ، اور تو جہاں آخری آیت پڑھے گا وہیں تیری منزل ہو گی ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد و النسائی ۔
اسنادہ حسن ، رواہ احمد (۲ / ۱۹۲ ح ۶۷۹۹) و الترمذی (۲۹۱۴ وقال : حسن صحیح) و ابوداؤد (۱۴۶۴) و النسائی (فی الکبریٰ ۵ / ۲۲ ح ۸۰۵۶ ، فضائل القرآن : ۸۱) [و صححہ ابن حبان (۱۷۹۰) و الذھبی فی تلخیص المستدرک (۱ / ۵۵۳)] ۔