ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ رب تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے : قرآن نے جس شخص کو میرے ذکر اور مجھ سے سوال کرنے سے مشغول رکھا ہو میں اسے اس سے بہتر عطا کرتا ہوں جو سوال کرنے والوں کو دیا جاتا ہے ، اور اللہ کے کلام کو دیگر کلاموں پر ایسے ہی برتری حاصل ہے جیسے اللہ کو اپنی مخلوق پر برتری حاصل ہے ۔‘‘ ترمذی ، دارمی ، بیہقی فی شعب الایمان ، اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ اسنادہ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۲۹۲۶) و الدارمی (۲ / ۴۴۱ ح ۳۳۵۹) و البیھقی فی شعب الایمان (۲ / ۳۵۳ ح ۲۰۱۵) * محمد بن الحسن بن ابی یزید : ضعیف و للحدیث شواھد ۔