ابوہریرہ ؓ بیان کرتےہیں ، رسول اللہ ﷺ نے ابی بن کعب ؓ سے فرمایا :’’ تم نماز میں کیسے قراءت کرتے ہو ؟‘‘ انہوں نے سورۂ فاتحہ پڑھی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! اس جیسی سورت تورات و انجیل میں اتری ہے نہ زبور و قرآن (یعنی باقی قرآن) میں ، وہ سبع مثانی اور قرآن عظیم ہے جو مجھے دیا گیا ہے ۔‘‘ ترمذی اور امام دارمی نے ((ماانزلت)) کے الفاظ سے حدیث بیان کی ہے اور انہوں نے ابی بن کعب کا ذکر نہیں کیا ، اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی ۔
اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی (۲۸۷۵) و الدارمی (۲ / ۴۴۶ ح ۳۳۷۶) [و صححہ ابن خزیمۃ : ۵۰۰ ۔ ۵۰۱ ، ۸۶۱) و ابن حبان (۱۷۱۴) و الحاکم علی شرط مسلم (۲ / ۲۵۸ ، ۱ / ۵۵۷) و وافقہ الذھبی ۔ ولہ لون آخر عند ابن حبان (۱۷۱۴) و الحاکم (۱ / ۵۵۷)] ۔