ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ قرآن سیکھو اور اسے پڑھو ، کیونکہ قرآن سیکھنے والا ، اسے پڑھنے اور اس کا اہتمام کرنے والا کستوری سے بھری ہوئی تھیلی کی مانند ہے جس کی خوشبو ہر جگہ پھیل جاتی ہے ، اور جس نے اسے سیکھا لیکن سویا رہا حالانکہ وہ حافظ ہے تو وہ کستوری کی بند تھیلی کی طرح ہے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و النسائی و ابن ماجہ ۔
اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی (۲۸۷۶) و النسائی (فی الکبریٰ ۵ / ۲۲۸ ح ۸۷۴۹) و ابن ماجہ (۲۱۷) [و صححہ ابن خزیمۃ (۱۵۰۹ ، ۲۵۴۰) و ابن حبان (۱۷۸۹) و الحاکم علی شرط الشیخین (۱ / ۴۴۳) و وافقہ الذھبی] ۔