ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کی تخلیق سے ہزار برس پہلے سورۂ طہ اور سورۂ یٰسین کی تلاوت فرمائی ، جب فرشتوں نے قرآن سنا تو انہوں نے کہا : اس امت کے لیے خوشخبری ہو جس پر یہ اتارا جائے گا ، ان مبارک دلوں کے لیے خوشخبری ہو جو اسے یاد کریں گے ، اور اسے پڑھنے والی زبان کے لیے خوشخبری ہو ۔‘‘ اسنادہ ضعیف جذا موضوع ۔
اسنادہ ضعیف جذا موضوع ، رواہ الدارمی (۲ / ۴۵۶ ح ۳۴۱۷) [و ابن حبان فی المجروحین (۱ / ۱۰۸) و ابن الجوزی فی الموضوعات (۱ / ۱۱۰) * ابراھیم بن مھاجر بن مسمار : ضعیف و عمر بن حفص بن ذکوان متروک ۔