ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک لوگ تمہارے تابع ہیں ، کیونکہ لوگ دین میں سمجھ بوجھ حاصل کرنے کے لیے زمین کے اطراف و اکناف سے تمہارے پاس آئیں گے ، پس جب وہ تمہارے پاس آئیں تو ان کے ساتھ خیر و بھلائی کے ساتھ پیش آنا ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۲۶۵۰) و ابن ماجہ (۲۴۹) ۔