ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ قرآن میں تیس آیات کی ایک سورت ہے اس نے ایک آدمی کے بارے میں سفارش کی حتیٰ کہ اسے بخش دیا گیا اور وہ سورۃ الملک ہے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ ۔
اسنادہ حسن ، رواہ احمد (۲ / ۲۹۹ ح ۷۹۶۲) و الترمذی (۲۸۹۱ وقال : حسن) و ابوداؤد (۱۴۰۰) و النسائی (فی الکبریٰ ۱۱۶۱۲) و ابن ماجہ (۳۷۸۶) [و صححہ ابن حبان (۱۷۶۶) و الحاکم (۲ / ۴۹۷ ۔ ۴۹۸) و وافقہ الذھبی] ۔