عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ دوران نماز قراءت قرآن ، نماز کے علاوہ قراءت قرآن سے افضل ہے ، اور نماز کے علاوہ قراءت قرآن ، تسبیح و تکبیر سے افضل ہے ، اور تسبیح (سبحان اللہ کہنا) صدقہ سے افضل ہے ، صدقہ روزہ سے افضل ہے جبکہ روزہ جہنم سے ڈھال ہے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف جذا ۔
اسنادہ ضعیف جذا ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۲۲۴۳ ، نسخۃ محققۃ : ۲۰۴۹) * فیہ فضیل بن سلیمان النمیری : ضعیف فی غیر الصحیحین و ضعفہ الجمھور عن رجل من بنی مخزوم : مجھول ، عن ابیہ عن جدہ عن عائشۃ الخ ۔