ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ یہ دل زنگ آلودہو جاتے ہیں جس طرح لوہا پانی لگنے سے زنگ آلود ہو جاتا ہے ۔‘‘ عرض کیا گیا : اللہ کے رسول ! ان کی چمک کس طرح آتی ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ موت کو کثرت سے یاد کرنا اور قرآن کی تلاوت کرنا ۔‘‘ بیہقی نے چاروں احادیث کو شعب الایمان میں ذکر کیا ہے ۔ اسنادہ ضعیف جذا ۔
اسنادہ ضعیف جذا ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۲۰۱۴) * لہ سندان ، فی احدھما عبد الرحیم بن ھارون : کذاب ، و فی الثانی عبداللہ بن عبدالعزیز بن ابی داود : ضعیف جداً ۔