ابوسعید ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص جمعہ کے روز سورۃ الکہف پڑھتا ہے تو اس کے لیے دو جمعوں کی درمیانی مدت کے لیے نور چمکتا رہتا ہے ۔‘‘ حسن ، رواہ البیھقی ۔
حسن ، رواہ البیھقی فی الدعوات الکبیر (لم اجدہ ، و فی السنن الکبری ۳ / ۲۴۹ و سند حسن لذاتہ) [و صححہ الحاکم (۲ / ۳۶۸) فرد علیہ الذھبی و اخطا ، و الصواب فی نعیم بن حماد بانہ : حسن الحدیث و للحدیث شاھد موقوف عند الدارمی (۳۴۱۰) و سندہ صحیح] ۔