ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تم میں سے کوئی ہر روز ہزار آیت پڑھنے کی طاقت نہیں رکھتا ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا ، ہر روز ہزار آیت کون پڑھ سکتا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تم میں سے کوئی سورۃ التکاثر نہیں پڑھ سکتا ؟‘‘ اسنادہ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۲۵۱۸ ، نسخۃ محققۃ : ۲۲۸۷) * فیہ عقبۃ بن محمد عقبۃ : لم اجد من وثقہ و قال المنذری :’’ لا اعرفہ ‘‘ و قال الحاکم فی المستدرک (۱ / ۵۶۶ ۔ ۵۶۷) :’’ عقبۃ ھذا غیر مشھور ‘‘ و اقرہ الذھبی ۔