ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص ایسا علم ، جس کے ذریعے اللہ کی رضا مندی حاصل کی جاتی ہے ، محض دنیا کا مال و متاع حاصل کرنے کے لیے سیکھتا ہے تو وہ روز قیامت جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ احمد (۲/ ۳۳۸ ح ۸۴۳۹) و ابوداود (۳۶۶۴) و ابن ماجہ (۲۵۲) و ابن حبان (۸۹) و الحاکم (۱/ ۸۵) ۔