امام مالک ؒ بیان کرتے ہیں ، مجھے خبر پہنچی ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے :’’ غفلت کے شکار لوگوں میں اللہ کا ذکر کرنے والا میدان جہاد سے راہ فرار اختیار کرنے والوں کے بعد قتال کرنے والے کی طرح ہے ، اور غافل لوگوں میں اللہ کا ذکر کرنے والا خشک درخت میں سبز شاخ کی طرح ہے ۔‘‘ لم اجدہ ، رواہ مالک (و قال المنذری فی الترغیب و الترھیب ۲ / ۵۳۲ ح ۲۵۲۶)
لم اجدہ ، رواہ مالک فی الموطا (لم اجدہ و قال المنذری فی الترغیب و الترھیب [۲ / ۵۳۲ ح ۲۵۲۶] : و لم ارہ فی شی من نسخ الموطا) * و لبعض الحدیث شواھد ضعیفۃ جدًا ، (رواہ الطبرانی و ابونعیم فی حلیۃ الاولیاء (۴ / ۲۶۸ فیہ الواقدی کذاب و محصن بن علی مجھول) (۲) الحسن بن عرفۃ فی جزء ہ (۴۵) و فیہ عمران بن مسلم و عباد بن کثیر : ضعیفان جدًا ۔