ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا : ((سُبْحَانَ اللہِ)) کہنا مخلوق کی عبادت ہے ، ((اَلْحَمْدُلِلہِ)) کلمۂ شکر ہے ، ((لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ)) کلمہ اخلاص ہے ، ((اَللہُ اَکْبَرُ)) زمین و آسمان کے خلا کو بھر دیتا ہے ، اور جب بندہ ((لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ)) پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اس نے اطاعت اختیار کی اور اپنے آپ کو میرے سپرد کر دیا ۔ رواہ رزین ، لم اجدہ و رواہ الحاکم (۱ / ۲۱) و احمد (۲ / ۲۹۸ ، ۳۶۳ ، ۳۳۵ ، ۳۵۵ ، ۴۰۳) ۔
لم اجدہ ، رواہ رزین (لم اجدہ) * و رواہ الحاکم (۱ / ۲۱) و احمد (۲ / ۲۹۸ ، ۳۶۳ ، ۳۳۵ ، ۳۵۵ ، ۴۰۳) و النسائی فی عمل الیوم (۱۳) بمتن آخر و سندہ حسن و صححہ الحاکم و وافقہ الذھبی و ھو یغنی عن ھذا الحدیث ۔