عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ یہ دعا کرتے تھے :’’ اے اللہ ! مجھے ان لوگوں میں شامل فرما کہ جب وہ نیکی کرتے ہیں تو خوش ہو جاتے ہیں اور جب کوئی غلطی کر بیٹھتے ہیں تو مغفرت طلب کرتے ہیں ۔‘‘ حسن ، رواہ ابن ماجہ و البیھقی ۔
حسن ، رواہ ابن ماجہ (۳۸۰۲ و سندہ ضعیف فیہ علی بن زید بن جدعان : ضعیف) و البیھقی فی الدعوات الکبیر (لم اجدہ و شعب الایمان : ۶۹۹۲) * و لہ طریق آخر عند البیھقی فی شعب الایمان (۶۹۹۶) و سندہ حسن ، فیہ الحسن بن المثنی ، قال الذھبی :’’ من نبلاء الثقات ‘‘ (سیر اعلام النبلاء۱۳ / ۵۲۶) ۔