عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ گناہ سے توبہ کرنے والا اس شخص کی طرح ہے جس نے کوئی گناہ کیا ہی نہ ہو ۔‘‘ ابن ماجہ ، بیہقی فی شعب الایمان ، اور فرمایا : اس میں نہرانی کا تفرد ہے ، اور وہ مجہول ہے ۔ جبکہ شرح السنہ میں عبداللہ بن مسعود ؓ سے موقوف روایت ہے ، فرمایا : ندامت سے توبہ مراد ہے ، اور توبہ کرنے والا اس شخص کی طرح ہے جس نے کوئی گناہ کیا ہی نہ ہو ۔ سندہ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ و البیھقی ۔
سندہ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ (۴۲۵۰) و البیھقی فی شعب الایمان (۷۰۴۰) و البغوی فی شرح السنۃ (۵ / ۹۱ ۔ ۹۲ بعد ح ۱۳۰۷) [و ابن ماجہ (۴۲۵۲) و صححہ الحاکم (۴ / ۲۴۳) و وافقہ الذھبی بلفظ ’’ الندم توبۃ ‘‘ و ھو حدیث حسن ۔] * السند منقطع ، ابوعبیدہ بن عبداللہ بن مسعود لم یسمع من ابیہ و رواہ البغوی فی شرح السنۃ (۵ / ۹۱ ح ۱۳۰۷) مرفوعًا :’’ الندم توبۃ ‘‘ و ھو حدیث حسن ۔