عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا ، نبی ﷺ نے کچھ لوگوں کو قرآن کے بارے میں جھگڑا کرتے ہوئے پایا تو فرمایا :’’ تم سے پہلے لوگ بھی اسی وجہ سے ہلاک ہوئے انہوں نے اللہ کی کتاب کے بعض حصوں کا بعض حصوں سے رد کیا ، حالانکہ اللہ کی کتاب تو اس لیے نازل ہوئی کہ وہ ایک دوسرے کی تصدیق کرتا ہے ، پس تم قرآن کے بعض حصے سے بعض کی تکذیب نہ کرو ، اس سے جو تم جان لو تو اسے بیان کرو ، اور جس کا تمہیں پتہ نہ چلے اسے اس کے جاننے والے کے سپرد کر دو ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۲/ ۱۸۵ ح ۶۷۴۱۹) و ابن ماجہ (۸۵) ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۲ / ۱۸۵ ح ۶۷۴۱ فیہ الزھری وھو مدلس و عنعن) و ابن ماجہ (۸۵) [و صححہ البوصیری فی زوائد ابن ماجہ ] قلت : سند ابن ماجہ حسن : تقدم (۹۹) ۔