عمر بن خطاب ؓ اور ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص کسی مصیبت زدہ شخص کو دیکھ کر یہ دعا پڑھتا ہے :’’ ہر قسم کی تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے مجھے اس چیز سے عافیت دی جس میں تجھے مبتلا کیا ہے ، اور اس نے مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر بہت زیادہ فضیلت دی ۔‘‘ تو اسے وہ مصیبت و بیماری نہیں پہنچے گی خواہ وہ کوئی بھی ہو ۔‘‘ حسن ، رواہ الترمذی ۔
حسن ، رواہ الترمذی (۳۴۳۱ وقال : غریب) و سندہ ضعیف ، فیہ عمرو بن دینار قھر مان آل الزبیر ضعیف و روی البزار (البحر الزخار ۱۲ / ۱۸۵ ح ۸۵۳۸) بسند حسن و الطبرانی (الاوسط : ۵۳۲۰) عن ابن عمر قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :’’ من رای مصابًا فقال : الحمدللہ الذی عافانی مما ابتلاک بہ و فضلنی علی کثیر ممن خلق تفصیلا ، لم یصبہ ذلک البلاء ابدًا ۔‘‘ و حسنہ ابن القطان الفاسی فی احکام النظر (ص ۴۲۱) ۔