عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص بازار میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھتا ہے : اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ، وہ یکتا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لئے بادشاہت اور حمد ہے ، وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے ، وہ زندہ ہے کبھی مرے گا نہیں ، ہر قسم کی خیرو بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔‘‘ تو اللہ اس کے لئے دس لاکھ نیکیاں لکھ لیتا ہے ، اس کی دس لاکھ خطائیں معاف کر دیتا ہے ، اس کے دس لاکھ درجات بلند کر دیتا ہے اور اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنا دیتا ہے ۔‘‘ ترمذی ، ابن ماجہ اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ اور شرح السنہ میں ’’ جو شخص بازار میں جائے ‘‘ کے الفاظ کے بجائے ’’ جس نے کسی بڑے تجارتی مرکز میں یہ دعا پڑھی ۔‘‘ کے الفاظ ہیں ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و شرح السنہ ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذئی (۳۴۲۸) و ابن ماجہ (۲۲۳۵) و البغوی فی شرح السنۃ (۵ / ۱۳۲ ح ۱۳۳۸) * فیہ عمرو بن دینار قھر مان آل الزبیر : ضعیف و للحدیث شواھد ضعیفۃ و اخطا من صححہ بتلک الشواھد الضعیفۃ ۔