ابن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص بہت زیادہ غم کا شکار ہو تو وہ یہ دعا کرے :’’ اے اللہ ! میں تیرا بندہ ہوں ، تیرے بندے اور تیری لونڈی کا بیٹا ہوں ، میں تیرے قبضہ و قدرت کے تحت ہوں ، میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے ، تیرا حکم میرے بارے میں نافذ ہونے والا ہے ، تیرا میرے متعلق فیصلہ عدل پر مبنی ہے ، میں تیرے ہر اس نام سے ، جو تو نے اپنے لئے رکھا ، یا تو نے اسے اپنی کتاب میں نازل کیا ، یا تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا ، یا تو نے اپنے بندوں کو الہام کیا ، یا تو نے اپنے پاس غیب کے خزانے میں اسے مخصوص کر لیا ، تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو قرآن کو میرے دل کی بہار ، میرے فکر و غم کا علاج بنا دے ۔‘‘ جو شخص یہ کلمات پڑھتا ہے تو اللہ اس کے غم دور کر دیتا ہے اور حزن و غم کو فرحت و مسرت میں تبدیل کر دیتا ہے ۔ لم اجدہ ، رواہ رزین ۔
لم اجدہ ، رواہ رزین (لم اجدہ) [و احمد (۱ / ۳۹۱ ، ۴۵۲) دون قولہ ’’ و فی قبضتک ‘‘ و ’’او الھمت عبادک ‘‘ و ’’ فی مکنون الغیب ‘‘ و عندہ ’’ فی علم الغیب ‘‘ وھو الصواب ، وسند ضعیف و صححہ ابن حبان (الموارد : ۲۳۷۲) و رواہ الحاکم (۱ / ۵۰۹ ۔ ۵۱۰) و ذکر کلامًا و تعقبہ الذھبی ، قلت : فی سماع عبد الرحمن بن مسعود من ابیہ نظر و ذکر الحافظ ابن حجر فی المرتبۃ الثالثۃ من المدلسین و لم یصرح بالسماع] ۔