Blog
Books
Search Hadith

مختلف اوقات کی دعاؤں کا بیان

وَعَن بُرَيْدَة قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ السُّوقَ قَالَ: «بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ السُّوقِ وَخَيْرِ مَا فِيهَا وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُصِيبَ فِيهَا صَفْقَةً خَاسِرَةً» . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي الدَّعَوَاتِ الْكَبِير

بُریدہ ؓ بیان کرتے ہیں ، جب نبی ﷺ بازار تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے :’’ اللہ کے نام کے ساتھ ، اے اللہ ! میں ، اس بازار اور جو اس میں ہے اس کی خیرو بھلائی کا تجھ سے سوال کرتا ہوں اور اس کے اور اس میں موجود شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں ، اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں کہ میں اس میں کوئی گھاٹے کا سودا کروں ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی ۔
Haidth Number: 2456
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

(ضَعِيف)

Takhreej

اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی الدعوات الکبیر (۱ / ۱۳۲ ح ۱۷۵ ۔ ۱۷۶ و سقط من المطبوع بعض السند) * و رواہ ابن السنی (۱۸۱)و الطبرانی فی الکبیر (۲ / ۲۱ ح ۱۱۵۷) و فیہ محمد بن ابان بن صالح الجعفی : ضعیف کما فی مجمع الزوائد (۱۰ / ۱۲۹) و کتب الرجال ، و فی السند الآخر عند البیھقی فی الدعوات (۱۷۶) ابو عمر : مجھول ، وھو فی المستدرک (۱ / ۵۳۹) ’’ ابو عمرو ‘‘ و اللہ اعلم بحالہ ، و لعلہ ھو محمد بن ابان المذکور ۔

Wazahat

Not Available