ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ عنقریب لوگ طلب علم میں اونٹوں پر سفر کریں گے ، لیکن وہ عالم مدینہ سے زیادہ عالم کسی کو نہیں پائیں گے ۔ اور ان کی جامع میں ہے کہ ابن عیینہ ؒ نے فرمایا : اس سے مراد مالک بن انس ؒ ہیں ۔ انہی کے مثل عبدالرزاق سے مروی ہے ، اسحاق بن موسی نے بیان کیا ، میں نے ابن عیینہ سے سنا ، تو انہوں نے کہا : اس سے مراد عمری زاہد ہے اور ان کا نام عبدالعزیز بن عبداللہ ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۲۶۸۰) و الحاکم (۱/ ۹۱ ح ۳۰۷) ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۲۶۸۰ وقال : حسن صحیح) [و صححہ الحاکم علی شرط مسلم (۱ / ۹۱ ح ۳۰۷) و وافقہ الذھبی] * ابن جریج و ابو الزبیر مدلسان و عنعنا و للحدیث شاھد منقطع عند ابن عبدالبر فی الانتقاء (ص ۲۰) ۔