ابوموسیٰ اشعری ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ یہ دعا کیا کرتے تھے :’’ اے اللہ ! میری خطائیں ، میری جہالت ، اور تمام امور میں جو مجھ سے زیادتی ہوئی جسے تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے ، معاف فرما دے ، اے اللہ ! میں نے جو دانستہ کیا جو بھول چوک سے ہوا اور جو کچھ عمداً کیا یہ سب کچھ مجھ میں ہے تو اسے معاف کر دے ، اے اللہ ! میں نے جو آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا ، میں نے جو علانیہ کیا اور جو چھپ کر کیا اور جسے تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے سب معاف کر دے ، تو ہی آگے کرنے والا اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے اور تو ہر چیز پر قادر ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔