ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ دعا کیا کرتے تھے :’’ اے میرے رب ! میری اعانت فرما اور میرے خلاف (میرے دشمنوں کی) اعانت نہ فرما ، میری نصرت فرما اور میرے خلاف نصرت نہ فرما ، میرے لئے تدبیر فرما اور میرے خلاف تدبیر نہ فرما ، مجھے ہدایت نصیب فرما اور میرے لئے ہدایت آسان فرما دے ، جو شخص مجھ پر ظلم و سرکشی کرے اس کے خلاف میری نصرت فرما ، اے میرے رب ! مجھے اپنا شکر گزار ، تیرا ذکر کرنے والا ، تجھ سے ڈرنے والا ، تیرا انتہائی اطاعت گزار ، تیری عاجزی اختیار کرنے والا اور تیری طرف بہت زیادہ تضرع کرنے والا ، رجوع کرنے والا بنا ، اے میرے رب ! میری توبہ قبول فرما ، میرے گناہ معاف فرما ، میری دعا قبول فرما ، میری حجت و دلیل ثابت فرما ، میری زبان کو درست فرما ، میرے دل کی راہنمائی فرما ، اور میرے سینے کا کینہ دور فرما ۔‘‘ اسنادہ صحیح ، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ ۔