انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کون سی دعا افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اپنے رب سے دنیا و آخرت میں عافیت و معافات (باہم درگزر کرنا) مانگو ، پھر وہ دوسرے روز حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! کون سی دعا افضل ہے ؟ تو آپ ﷺ نے اسی طرح فرمایا ، پھر تیسرے روز آپ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے اسے پھر ویسے ہی فرمایا ، اور فرمایا :’’ جب تجھے دنیا و آخرت میں عافیت و معافات مل گئی تو تُو کامیاب ہو گیا ۔‘‘ ترمذی ۔ ابن ماجہ ۔ اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث حسن ہے اور اس کی سند غریب ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ ۔