عبداللہ بن یزید خطمی ؓ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ اپنی دعا میں کہا کرتے تھے :’’ اے اللہ ! مجھے اپنی اور اس چیز کی محبت عطا فرما جس کی محبت مجھے تیرے ہاں فائدہ پہنچائے ، اے اللہ تو جو میری پسندیدہ چیز مجھے عطا فرمائے تو اسے میرے لئے ایسی چیز کی تقویت کا باعث بنا جسے تو پسند کرتا ہے ، اے اللہ ! تو میری جس پسندیدہ چیز کو مجھ سے روک لے تو اس کو میرے اس کام کے لئے باعث فراغت بنا جسے تو پسند کرتا ہے ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔
سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۳۴۹۱ و قال : حسن غریب) [و ابن المبارک فی الزھد (۴۳۰) و شک فی رفعہ فالسند معلول و یظھر من الزھد بان الموقوف صحیح] * سفیان بن وکیع ضعیف ۔