ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ اکثر اوقات کسی مجلس سے اٹھنے سے پہلے ان کلمات کے ذریعے اپنے صحابہ کے لئے دعا کیا کرتے تھے :’’ اے اللہ ! ہمیں اپنی خشیت سے ایسا حصہ عطا فرما جو ہمارے اور تیری معاصی و نافرمانی کے درمیان حائل ہو جائے ، اور اپنی اطاعت سے ایسا حصہ عطا فرما جس کے ذریعے تو ہمیں اپنی جنت میں پہنچا دے ، اور یقین سے ایسا حصہ نصیب فرما جو دنیا کے مصائب ہم پر آسان کر دے ، جب تک تو ہمیں زندہ رکھے ، ہمارے کانوں ، ہماری آنکھوں اور ہماری قوت سے بہرہ مند فرما ، اور ان (مذکورہ چیزوں) کو باقی رکھنا ، جو شخص ہم پر ظلم کرے اس پر ہمارا غضب نازل فرما ، ہمارے دین (میں کمی) کے بارے میں ہم پر کوئی مصیبت نازل نہ فرما ، دنیا کو ہمارا سب سے بڑا مقصد بنا نہ ہمارے علم کی غایت و انتہا بنا ، اور ہم پر کسی ایسے کو مسلط نہ فرما جو ہم پر رحم نہ کرے ۔‘‘ ترمذی ۔ اور فرمایا : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔