Blog
Books
Search Hadith

جامع دعاؤں کا بیان

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ سُمِعَ عِنْدَ وَجْهِهِ دوِي كَدَوِيِّ النَّحْل فأنل عَلَيْهِ يَوْمًا فَمَكَثْنَا سَاعَةً فَسُرِّيَ عَنْهُ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَقَالَ: «اللَّهُمَّ زِدْنَا وَلَا تَنْقُصْنَا وَأَكْرِمْنَا وَلَا تُهِنَّا وَأَعْطِنَا وَلَا تَحْرِمْنَا وَآثِرْنَا وَلَا تُؤْثِرْ عَلَيْنَا وَأَرْضِنَا وَارْضَ عَنَّا» . ثُمَّ قَالَ: «أُنْزِلَ عَلَيَّ عَشْرُ آيَاتٍ مَنْ أَقَامَهُنَّ دَخَلَ الْجَنَّةَ» ثُمَّ قَرَأَ: (قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ) حَتَّى خَتَمَ عَشْرَ آيَاتٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيّ

عمر بن خطاب ؓ بیان کرتے ہیں ، جب نبی ﷺ پر وحی نازل ہوتی تو آپ کے چہرے کے پاس شہد کی مکھیوں کی سی بھنبھناہٹ سنائی دیتی تھی ، ایک روز آپ پر وحی نازل ہوئی تو ہم نے تھوڑی دیر انتظار کیا ، آپ سے وہ کیفیت جاتی رہی تو آپ ﷺ نے قبلہ رخ ہو کر ہاتھ اٹھائے اور یوں دعا کی :’’ اے اللہ ! ہمیں زیادہ کر ، کم نہ کر ، ہمیں عزت عطا کرنا ، ذلیل نہ کرنا ، ہمیں عطا کرنا ، محروم نہ رکھنا ، ہمیں ترجیح دینا اور ہمارے خلاف کسی کو ترجیح نہ دینا ، ہمیں راضی کر اور ہم سے راضی ہو جا ۔‘‘ پھر آپ ﷺ نے فرمایا :’’ مجھ پر دس آیات نازل ہوئی ہیں ، جو ان کی حفاظت و خیال کرے گا جنت میں داخل ہو گا ۔‘‘ پھر آپ نے (قَدْ اَفْلَحَ الْمُوْمِنُوْنَ) سے دس آیات تلاوت فرمائی ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد و الترمذی ۔
Haidth Number: 2494
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

(ضَعِيف)

Takhreej

اسنادہ ضعیف ، رواہ احدم (۱ / ۳۴ ح ۲۲۳) و الترمذی (۳۱۷۳) * یونس بن سلیم : مجھول ، و قال النسائی فی الکبریٰ (۱۴۳۹) :’’ ھذا حدیث منکر و یونس بن سلیم لا نعرفہ ‘‘ و صححہ الحاکم (۱ / ۵۳۵ ، ۴ / ۳۹۲) فتعقبہ الذھبی ۔

Wazahat

Not Available