عثمان بن حنیف ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک نابینا شخص نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا ، اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے عافیت عطا فرمائے ، آپ ﷺ نے فرمایا ’’ اگر تم چاہو تو میں دعا کرتا ہوں اور اگر تم چاہو تو صبر کرو تو وہ تمہارے لئے بہتر ہے ۔‘‘ اس نے عرض کیا ، آپ اللہ سے دعا فرمائیں ، آپ ﷺ نے اسے حکم فرمایا کہ خوب اچھی طرح وضو کرے اور ان الفاظ کے ساتھ دعا کرے :’’ اے اللہ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور تیرے نبی ، نبی رحمت محمد ﷺ کے ذریعے تیری طرف متوجہ ہوتا ہوں ، بے شک میں نے آپ ﷺ کے ذریعے اپنے رب کی طرف توجہ کی تاکہ میری اس حاجت کے بارے میں میرے حق میں فیصلہ کیا جائے ، اے اللہ ! میرے بارے میں آپ ﷺ کی شفاعت قبول فرما ۔‘‘ ترمذی ۔ اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے ۔ اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی ۔