علی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ دین کا فقیہ شخص کیا ہی اچھا ہے اگر اس کی طرف رجوع کیا جائے تو وہ فائدہ پہنچاتا ہے ، اور اگر اس سے بے نیازی برتی جائے تو وہ بھی اپنے آپ کو بے نیاز کر لیتا ہے ۔‘‘ اسنادہ موضوع ، رواہ رزین (لم اجدہ) و ابن عساکر فی تاریخ دمشق (۴۸/ ۲۰۳) ۔
اسنادہ موضوع ، رواہ رزین (لم اجدہ) [و رواہ ابن عساکر فی تاریخ دمشق (۴۸ / ۲۰۳) فیہ عیسی بن عبداللہ بن محمد بن عمر بن علی عن ابیہ الخ قال ابن حبان : یروی عن آباثہ اشیاء موضوعۃ] ۔