ابورزین عقیلی ؓ سے روایت ہے کہ وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے والد بہت بوڑھے ہیں ، وہ حج و عمرے کی استطاعت رکھتے ہیں نہ سواری کر سکتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اپنے والد کی طرف سے حج و عمرہ کر ۔‘‘ ترمذی ، ابوداؤد ، نسائی ۔ اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی ۔
اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی (۹۳۰) و ابوداؤد (۱۸۱۰) و النسائی (۵ / ۱۱۱ ح ۲۶۲۲) [و صححہ ابن خزیمۃ (۳۰۴۰) و ابن حبان (۹۶۱) و ابن الجارود (۵۰۰) و الحاکم (۱ / ۴۸۱) علی شرط الشیخین و وافقہ الذھبی] ۔