ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ تین قسم کے لوگ ، مجاہد ، حاجی اور عمرہ کرنے والے ، اللہ کے تقرب کا قصد کرنے والے ہیں ۔‘‘ اسنادہ صحیح ، رواہ النسائی و البیھقی ۔
اسنادہ صحیح ، رواہ النسائی (۶ / ۱۶ ح ۳۱۲۳) و البیھقی فی شعب الایمان (۴۱۰۳) [و صححہ ابن خزیمۃ (۲۵۱۱) و ابن حبان (۹۶۵) و الحاکم علی شرط مسلم (۱ / ۴۴۱) و وافقہ الذھبی] ۔