ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم حاجی سے ملو تو اسے سلام کرو ، اس سے مصافحہ کرو اور اس سے پہلے کے وہ اپنے گھر میں داخل ہو ۔ اس سے درخواست کرو کہ وہ تمہارے لیے مغفرت طلب کرے ، کیونکہ اس کی مغفرت ہو چکی ہے (اور ایسے شخص کی دعا قبول ہوتی ہے) ۔‘‘ اسنادہ ضعیف جذا ، رواہ احمد ۔
اسنادہ ضعیف جذا ، رواہ احمد (۲ / ۶۹ ح ۵۳۷۱) [و ابن حبان فی المجروحین (۲ / ۲۶۵)] * فیہ محمد بن الحارث الحارثی (ضعیف) عن محمد بن عبد الرحمن بن البیلمانی (ضعیف وقد اتھمہ ابن عدی و ابن حبان) عن ابیہ (ضعیف) عن ابن عمر بہ ۔