ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مومن کو اپنی موت کے بعد اپنے مال و حسنات میں جن کا ثواب پہنچتا رہتا ہے ، ان میں سے ایک علم ہے جو اس نے سکھایا اور اسے نشر کیا ، (دوسرا) نیک اولاد جو اس نے چھوڑی ، یا قرآن مجید جو اس نے کسی کو عطیہ کیا ، یا مسجد ہے جو اس نے بنائی یا مسافر خانہ ہے جو اس نے بنایا ، یا نہر ہے جو اس نے جاری کی یا وہ صدقہ ہے جو اس نے اپنی صحت و حیات میں اپنے مال سے کیا ، پس یہ وہ اعمال ہیں جن کا ثواب اس کی موت کے بعد بھی اسے پہنچتا رہتا ہے ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ (۲۴۲) و البیھقی فی شعب الایمان (۳۴۴۸) و ابن خذیمہ (۲۴۹۰) ۔
سندہ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ (۲۴۲) و البیھقی فی شعب الایمان (۳۴۴۸) [و صححہ ابن خزیمۃ (۲۴۹۰) و للحدیث شواھد معنویۃ] * الولید بن مسلم کان یدلس تدلیس التسویۃ ولم یصرح بالسماع المسلسل و مرزوق بن ابی الھذیل ضعفہ الجمھور ۔