خلاد بن صائب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جبریل ؑ میرے پاس تشریف لائے تو انہوں نے مجھے فرمایا کہ میں اپنے صحابہ کو بلند آواز سے تلبیہ پکارنے کا حکم دوں ۔‘‘ اسنادہ صحیح ، رواہ مالک و الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ و الدارمی ۔
اسنادہ صحیح ، رواہ مالک (۱ / ۳۳۴ ح ۷۵۱) و الترمذی (۸۲۹ و قال : حسن صحیح) و ابوداؤد (۱۸۱۴) و النسائی (۵ / ۱۶۲ ح ۲۷۵۴) و ابن ماجہ (۲۹۲۲) و الدارمی (۲ / ۳۴ ح ۱۸۱۶) ۔