Blog
Books
Search Hadith

مکہ میں داخل ہونے اور طواف کرنے کے آداب کا بیان

وَعَن صفيةَ بنتِ شيبةَ قَالَتْ: أَخْبَرَتْنِي بِنْتُ أَبِي تُجْرَاةَ قَالَتْ: دَخَلْتُ مَعَ نِسْوَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ دَارَ آلِ أَبِي حُسَيْنٍ نَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَرَأَيْتُهُ يَسْعَى وَإِنَّ مِئْزَرَهُ لَيَدُورُ مِنْ شِدَّةِ السَّعْيِ وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «اسْعَوْا فَإِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ» . رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ وَرَوَاهُ أَحْمد مَعَ اخْتِلَاف

صفیہ بنت شیبہ ؓ بیان کرتی ہیں ، ابوتجراہ کی بیٹی (حبیبہ ؓ) نے مجھے بتایا کہ میں قریش کی بعض عورتوں کے ساتھ خاندانِ ابوحسین کے گھر گئی تاکہ ہم رسول اللہ ﷺ کو صفا مروہ کے مابین سعی کرتے ہوئے دیکھیں ، میں نے آپ کو سعی کرتے ہوئے دیکھا اور سعی کی شدت کی وجہ سے آپ کا ازار بکھر رہا تھا ، اور میں نے آپ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ سعی کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے سعی کرنا تم پر فرض کر دیا ہے ۔‘‘ شرح السنہ ، اور امام احمد نے کچھ اختلاف کے ساتھ روایت کیا ہے ۔ سندہ ضعیف ، رواہ شرح السنہ و احمد ۔
Haidth Number: 2582
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

(ضَعِيف)

Takhreej

سندہ ضعیف ، رواہ البغوی فی شرح السنۃ (۷ / ۱۴۰ ۔ ۱۴۱ ح ۱۹۲۱) و احمد (۶ / ۴۲۱) * سندہ ضعیف عبداللہ بن المومل ضعیف و لہ طریق آخر عند الدارقطنی (۲ / ۲۵۵) و البیھقی (۵ / ۹۷) بلفظ : دخلنا دار ابن ابی حسین فاطلعنا من باب مقطع فرأینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یشتد فی المسعی حتی اذا بلغ زقاق بنی فلاں موضعًا قد سماہ من المسعی ، استقبل الناس و قال :’’ یا ایھا الناس اسعوا فإن المسعی قد کتبت علیکم ‘‘ و سندہ حسن ۔

Wazahat

Not Available