قدامہ بن عبداللہ بن عمار ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو صفا مروہ کے درمیان اونٹ پر سعی کرتے ہوئے دیکھا ، آپ ﷺ کسی کو مارتے نہ ہٹاتے اور نہ کہتے کہ ہٹ جاؤ ، راستہ چھوڑ دو ۔ حسن یاتی ، رواہ شرح السنہ ۔
حسن یاتی : ۲۶۲۳ ، رواہ البغوی فی شرح السنۃ (۷ / ۱۴۲ ح ۱۹۲۲) [و الترمذی (۹۰۳ و قال : حسن صحیح) و ابن ماجہ (۳۰۳۵) و النسائی (۵ / ۲۷۰ ح ۳۰۶۳) و صححہ الحاکم (۱ / ۴۶۶) و وافقہ الذھبی] ۔