ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے ہمیں مزدلفہ کی رات بنو عبدالمطلب کے بچوں کے ہمراہ گدھوں پر بٹھا کر پہلے ہی روانہ کر دیا تھا ، اور آپ ﷺ پیار سے ہماری رانوں پر مار رہے تھے اور فرما رہے تھے :’’ میرے پیارے بچو ! جب تک سورج طلوع نہ ہو جائے جمرہ کو کنکریاں نہ مارنا ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ ۔
سندہ ضعیف ، رواہ ابوداو۷د (۱۹۴۰) و النسائی (۵ / ۲۷۰ ۔ ۲۷۱ ح ۳۰۶۶) و ابن ماجہ (۳۰۲۵) * الحسن العرنی ثقۃ ارسل عن ابن عباس و البعض الحدیث شواھد ، بعضھا حسنۃ عند الطحاوی (مشکل الآثار ۹ / ۱۱۹ ح ۳۴۹۴) و غیرہ ۔