ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، مقیم (مکے کا رہنے والا) یا عمرہ کرنے والا حجر اسود کے استلام تک تلبیہ پکارتا رہتا تھا ۔ ابوداؤد ۔ اور فرمایا : اور یہ عبداللہ بن عباس ؓ پر موقوف روایت کی گئی ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد و الترمذی ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۱۸۱۷) [و الترمذی (۹۱۹) و صححہ] * فیہ محمد بن عبد الرحمن بن ابی لیلی ، قال البیھقی :’’ رفعہ خطا وکان ابن ابی لیلی ھذا کثیر الوھم و خاصۃ اذا روی عن عطا فیخطی کثیرًا ، ضعفہ اھل النقل مع کبر محلہ ۔‘‘